شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے سامنے کشکول رکھنے کی بجائے ٹیکس کولیکشن کیلئے نواز شریف کو اعتماد کی منزل حاصل کرنا ہو گی، بجلی‘ گیس اور ٹیکس چوری بھی عروج پر ہے عوام نہیں چاہتے و ہ ٹیکس دیں لہذا بداعتمادی کی فضا کو ختم اور اعتماد کی منزل حاصل کرنے کیلئے نواز شریف کو اپنی صفوں میں کالی بھیڑوں‘ کرپٹ ارکان اسمبلی کو نکال باہر کرنے کے ساتھ انتہائی سادہ زندگی کا نمونہ پیش کرنا ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ارکان اسمبلی جو گیس‘ بجلی اور ٹیکس چوری میں ملوث پائیں جائیں ان کو سخت سزائیں دے کر نشان عبرت بنا دیا جائے اور ترقیاتی فنڈز ارکان اسمبلی کو دینے کی بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعہ ڈویلپمنٹ کروائی جائے ۔
بجلی‘ گیس‘ ٹیکس چور ارکان اسمبلی کو نشان عبرت بنایا جائے: اختر اقبال ڈار
Jun 30, 2013