بحرانوں سے نکلنے کیلئے ہمیں خود انحصاری کی پالیسی اپنانا ہو گی: پیر اشرف رسول

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے ہمیں خود انحصاری کی پالیسی اپنانا ہو گی۔ سابق حکمرانوں کے پھیلائے گند کو صاف کرنے میں وقت لگے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوے کی ترقی کا عزم اور ماڈل صوبہ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 164 کے مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایم پی اے پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے خاندان نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیشہ ملکی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام تر پالیسیاں مرتب دیں یہی وجہ ہے کہ ان کے ادوار میں ملک ترقی کی راہوں پر گامزن رہا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس بار جو پالیسیاں مرتب دی ہیں ان سے غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...