لاہور (پ ر) معروف مسلم لیگی رہنما سابق ناظم یوسی 77 اور چیف کوآرڈینیٹر سید واصف علی شاہ‘ خلیق الرحمن اپل اور ملک سہیل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی سے پاکستان میں آمریت کا باب ہمیشہ بند ہو جائے گا اور آئندہ کسی بھی آمر کو ملکی آئین کو توڑنے اور جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی جرات نہیں ہو گی۔ سید واصف علی شاہ نے کہا کہ یہ اعزاز وزیراعظم نواز شریف کو حاصل ہے کہ انکے دور اقتدار میں ملک ایک بار پھر جمہوریت کے راستے پہ چل نکلا ہے۔