لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل لارحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے‘ غریب اور نادار‘ سفید پوش طبقہ کیلئے کسی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا اور موجودہ حکومت نے آتے ہی ٹیکسوں میں جو اضافے کئے ہی اس سے مہنگائی کا نہ رکھنے والا ایک اور سلسلہ شروع ہو چکا ہے‘ جس سے ہر شہری پریشان ہے۔ اس ماحول میں ملک کے مخیر اور صاحب ثروت افراد جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں سے نوازا ہے اپنی دنیا اور آخرت سنوارنے کیلئے دل کھول کر زکوٰة دیں‘ کیونکہ زکٰوة ہی مال کو گردش میں رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے‘ جس سے دین اور دنیا میں بھلائی حاسل ہو سکتی ہے۔