بغیر ڈوپنگ جیتنا ناممکن ہے : سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ

پیرس(این این آئی) بدنام زمانہ سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ نے کہا ہے کہ بغیر ڈوپنگ جیتنا ناممکن ہے¾ میرا نام فاتحین کی فہرست سے نکال دیا گیا¾ کیا 1999ءاور 2005ءمیں ریسز نہیں ہوئیں۔ ایک انٹرویو میں آرمسٹرانگ نے کہاکہ دنیا کی سب سے بڑی ریس میں جب تک کچھ غلط نہ کرو فتح نہیں ملتی۔ ایک سوال پر کہ کیا ان کے دور میں سائیکلسٹس نے ڈرگس کے بغیر ریسز جیتیں؟ آرمسٹرانگ نے کہاکہ اس کا تعلق ریس سے ہوتا ہے، ٹور ڈی فرانس ریس میں ایسا بغیر ڈوپنگ کے ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نام فاتحین کی فہرست سے نکال دیا گیاتاہم کیا 1999ءاور 2005ءمیں ریسز نہیں ہوئی تھیں؟ ایسا ہوا تو یقینا کوئی نہ کوئی تو ان میں جیتا ہوگا، وہ کون ہے؟ کوئی بھی شخص اس سلسلے میں سامنے نہیں آیا۔ آرمسٹرانگ کے اس بیان پر 5مرتبہ کے ٹور چیمپئن برنارڈ ہینالٹ نے کہا کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ ڈوپنگ کے بغیر ریس میں کیسے حصہ لیا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...