اسلام آباد (کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی۔ انٹرنیشنل باڈی نے معطلی کے احکامات پاکستانی اولمپک، ایسوسی ایشن کو بھجوا دئیے، معطلی غیرقانونی و غیرآئینی عبوری کمیٹی کے سربراہ کی تعیناتی اور اولمپک کمیٹی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئی۔ ہفتہ کے روز نجی ٹی وی کے مطابق انٹر نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے پاکستان کی رکنیت ختم کرکے معطلی کے احکامات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھجوا دئیے۔ فیڈریشن سے پاکستان کی بحیثیت رکن معطلی غیرقانونی و غیرآئینی عبوری کمیٹی کے سربراہ کی تعیناتی اور اولمپک کمیٹی کی خلاف ورزی کے باعث کی گئی۔ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ آصف باجوہ حکومتی سربراہی میں کام کرنے والی عوری کمیٹی کے صدر ہیں جوکہ اولمپک کمیٹی کی سراسر خلاف ورزی ہے۔