غیر رجسٹرڈ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد (اے پی اے) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے چاروں زونز میں غیر رجسٹرڈ اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے۔ اس دوران درجنوں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کردیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسلام آباد میں داخل ہوتے وقت اپنے کوائف اور شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن