معذور خاتون کی امداد کی اپیل

مکرمی! میں ایک نہایت غریب بے آسرا بے سہارا اور معذور عورت ہوں۔ میرا کوئی معقول ذریعہ معاش نہیں ہے میری دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جب کہ میرا خاوند کافی عرصہ سے بے روزگار ہے۔ میری ایک بیٹی ایف اے کرنے کے بعد چار سالہ درس نظامی کا کورس کر رہی ہے جب کہ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ میں اس کو تعلیم دلوا سکوں۔ مہنگائی کے اس کٹھن دور میں گھریلو اخراجات اور بچوں کی پرورش کرنا بہت مشکل ہے اس لئے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں میری زکوۃ اور فطرانہ سے بھرپور مدد کریں۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔(کوثر بیگم زوجہ احمد مکان نمبر 581گلی نمبر 7 سیٹھ کالونی اوکاڑہ 0314-4403546)

ای پیپر دی نیشن