مکرمی! وفاقی وزیر ریلوے کے ذمہ دران افسران کے علم میں یہ اہم مسئلہ لانا چاہتا ہوں کہ بعض ریلوے افسران کی ملی بھگت سے نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن کے ارد گرد پھر تجاوزات قائم ہو نے لگیں۔ شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں کے شدید احتجاج کے باوجود بھی قبضہ گروپ بڑے منظم طریقہ سے اپنا کا م سرانجام دے رہا ہے۔ ریلوے کی حدود میں نصب حفاظتی آہنی جنگلے کو توڑ دیا گیا ہے اور جگہ جگہ غیر قانونی طریقہ سے دکانیں بنانے کا کام پھر سے شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے راہگیروں کا گزرنا مشکل ہو چکا ہے جبکہ ایک سو قدم کے فاصلہ پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول واقع ہے اور ہزاروں طالبات کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔قبضہ مافیا اب پھر تجاوزات قائم کر کے ریلوے اراضی کو ہڑپ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے جسے ناکام بنایا جائے۔(قمر گولاٹی۔ نارنگ منڈی 03217771965)
وفاقی وزیر ریلوے
Jun 30, 2014