پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آج ہوگا

Jun 30, 2014

اسلام آباد(ثناء نیوز)وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافے کا فیصلہ آج  کریگی۔ اس فیصلہ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ اوگراکی جانب سے بھجوائی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کوموصول ہو چکی ہے۔ذرائع کے مطابق سمری میں پٹرول کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر، ایچ اوبی سی 3.63روپے، مٹی کاتیل 30پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 27پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 22پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کی گئی ہے۔وزارت پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائیگی جہاں سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔

مزیدخبریں