سرے محل کی نیلامی، زرداری کی پراپرٹی ڈیلر سے ملاقاتیں، پیشکشوں پر غور

لندن (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری لندن کے ساتھ سرے کائونٹی میں واقع اپنے محل ’’سرے مینشن‘‘ کی فروخت کیلئے لندن پہنچ گئے‘ محل کی نیلامی 4جولائی کو طے ہے۔ سابق صدر نے اپنے پراپرٹی ڈیلر کے ساتھ ملاقاتوں میں محل کی متوقع نیلامی اور آنے والی پیشکشوں کے بارے میں غور کیا۔ محل کی ایک کروڑ پائونڈز تک فروخت متوقع ہے، بے نظیر بھٹو اور سابق صدر نے  کرپشن مقدمات کے دوران اس محل کی ملکیت سے انکار کر دیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت آنے اور صدر بننے کے بعد آصف زرداری نے اس کی ملکیت کا اعتراف کر لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...