پہلی سے دسویں تک نصاب میں بدعنوانی کے اسباق شامل کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی احتساب بیورو نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تعلیم کے صوبائی محکموں اور ٹیکسٹ بک بورڈ رابطہ کر کے ان سے پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے نصاب میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے خصوصی اسباق شامل کرائیگا۔ قومی احتساب بیورو کا اجلاس چیئرمین کی صدارت میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بدعنوانی کیخلاف نوجوان نسل میں آگاہی اور شعور پیدا کیا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پچھلے 65 برس میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے 59 قوانین بنائے گئے اسکے باوجود بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔

ای پیپر دی نیشن