کہوٹہ + میرپور + لاہور (آئی این پی + این این آئی) کہوٹہ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ میرپور آزاد کشمیر میں بھی زہریلی شراب پینے کے واقعہ میں 6 افراد دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق کہوٹہ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں میں 2 کا تعلق کلر سیداں جبکہ 6 کا تعلق کہوٹہ ہی کے علاقے نارہ مٹور سے ہے۔ دوسری جانب میرپور آزاد کشمیر میں بھی زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا واقعہ پیش آیا جہاں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں دلدار، عابد، فاروق، خالد اور کالان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہوٹہ میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد کی ہلاکت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔
کہوٹہ اور میرپور میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی‘ شہباز شریف نے نوٹس لے لیا
Jun 30, 2014