قصور + فیصل آباد + جھنگ + ڈسکہ (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) قصور‘ فیصل آباد‘ جھنگ اور ڈسکہ لڑکی، 4 خواتین‘ 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور میں موضع بلوکی میں یوسف نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کروایا میری جواں سالہ بیٹی نسرین گھر سے سودا سلف لینے دکان پر جا رہی تھی ملزم مصطفی اسے ورغلا کر اپنی حویلی میں لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ فیصل آباد میں کھرڑیانوالہ کے علاقے 74 ر ب کی روبینہ کو کار سوار وسیم نے نامعلوم ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے 186 ر ب کے اکرم کی 14 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی فریاد نے گھر گھس کر زیادتی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹھیکری والا کے علاقے میں نوجوان نے 12 سالہ بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر 66 ج ب کے محمد رمضان کا بیٹا عمش گلی میں کھیل رہا تھا ملزم ارشد ورغلا کر خالی مکان میں لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ موضع لشاری کی مسماۃ (ن ک)‘ موضع باہڑ مشرقی کی مسماۃ (ن م) سے سلمان نے زیادتی کی۔ ڈسکہ کلاں کے عمران کی بیوہ تسنیم اپنے 10 سالہ بیٹے ابوہریرہ کے ہمراہ موضع رنجہائی میں میلہ دیکھنے کیلئے آئی ہوئی تھی۔ اس کے بیٹے کو ملزم قیصر ورغلا پھسلا کر لے گیا اور کھیتوں میں لے جا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کی مدد سے 14 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کر ڈالی۔ لڑکی کے والدین نے الزام لگایا ہے پولیس والے رپورٹ درج نہیں کر رہے۔ لڑکی نے بتایا پولیس اہلکار نے تین ساتھیوں سمیت اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کاکہنا ہے واقعہ کا علم نہیں۔کراچی سے این این آئی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی کوآرڈینیٹر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے کراچی کے علاقے گولی مار میں تیرہ سالہ بچی کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت دی ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے۔ ایس ایچ او رضوریہ مظہر اقبال کے مطابق گولی مار نمبر ایک کی رہائشی تیرہ سالہ علیزہ کو گزشتہ رات 45 سالہ عثمان خان یوسف زئی نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔