لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی کا 5 نکاتی اعلامیہ 12 رکنی کمیٹی نے تشکیل دیا۔ کمیٹی کے ارکان میں بی این پی عوامی کے سید احسان شاہ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی غلام شاہ، اے پی ایم ایل کے نعیم طاہر، عوامی مسلم لیگ کے میاں قدیر، تحریک انصاف کے اعجاز چودھری، مجلس وحدت کے ناصر شیرازی، ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل، عوامی تحریک کے رحیق عباسی، مفتی نسیم احمد اور جے سالک شامل تھے۔ اے پی سی کے آغاز پر شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی او رعوامی نیشنل پارٹی نے عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت نہ کی۔ طاہر القادری نے کانفرنس کے آغاز میں بتایا کہ پی پی اور اے این پی کو بھی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا ہمیں پیپلز پارٹی او رعوامی نیشنل پارٹی کی شرکت کا کوئی رنج نہیں۔