اے پی سی کا بائیکاٹ کیا‘ جمہوریت مخالف مہم کا حصہ نہیں بنیں گے: جے یو پی

لاہور (این این آئی) جمعیت علما پاکستان نے کل جماعتی کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہدائے منہاج القرآن سے ہمدردی ہے لیکن آئین اور جمہوریت کے خلاف ہونے والے کسی اجتماع کا حصہ نہیں بن سکتے۔ جے یو پی کے ترجمان رشید رضوی کے مطابق شجاعت حسین نے جمعیت علما پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے اے پی سی میں شرکت کے لئے رابطہ کیا تھا۔ جس پر مشاورت کے بعد شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن