سندھ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنمائوں کا تحریک انصاف سے رابطہ

 کراچی (سالک مجید)  سند ھ سے  تعلق رکھنے والے  ناراض مسلم لیگی رہنمائوں سے پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ داروں نے رابطہ  کرکے  پی   ٹی آئی میںشمولیت    کی دعوت دے دی ہے۔ کراچی اور اندرون سندھ سے  تعلق رکھنے والے مسلم لیگ  ن کے بعض  ناراض رہنمائوں  نے پارٹی قیادت  سے گلے شکوے کئے  تھے جن کے بعد پاکستان  تحریک انصاف کے بعض سینئر رہنمائوں نے مسلم لیگ ن سندھ کے  ناراض رہنمائوں کو پی  ٹی آئی میںشمولیت   کی دعوت دے  دی   ہے۔  ذرائع  کے مطابق  بعض لیگی  رہنمائوں  کی جلد  عمران  خان سے ملاقات کرانے کی  کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن