سری نگر (اے پی پی) متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین اور حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کی اہلیہ طویل علالت کے بعد وفات پا گئی ہیں۔ وہ کچھ عرصے سے سرینگر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھیں۔ انہیں ضلع بڈگام کے علاقے سوئیہ بگ میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔