بیجنگ (آئی این پی) چین نے بھارت اور میانمار سے ملکرایشیاء پیسفک کے نئے سکیورٹی معاہدہ کے لیے ایک نیا آرکیٹیچر قائم کیا ہے، چین نے واضح کیا کہ کسی بھی جائز حکومت کو بے دخل کرنے کے لیے غیر قانونی اقدام کی مخالفت کی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پنچ شیلا کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر نے کہا کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ کسی ایک ملک کی سکیورٹی تو ہو جبکہ دیگر ممالک غیر محفوظ رہیں۔چینی صدر نے کہا کہ ایشیا پیسفیک کا نیا آرکیٹیچر تمام ممالک کے لیے کھلا ہے۔چین کبھی لیڈ کرنے کی کوشش نہیں کریگا۔ خطے میں امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔
کشیدگی کے باوجود چین نے بھارت اور میانمار سے مل کر نیا سکیورٹی معاہدہ تشکیل دیدیا
Jun 30, 2014