عالمی بنک کی پاکستان کو ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کیلئے 120ملین ڈالر قرضہ کی پیشکش

اسلام آباد(این این آئی)سینٹرل ایشیاء سائوتھ ایشیاء منصوبہ کے تحت عالمی بنک نے پاکستان کو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کیلئے 120ملین ڈالر کے قرضہ کی پیشکش کی ہے ، منصوبہ پر لاگت کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 16کروڑ ڈالر ہے جس میں سے عالمی بنک 552ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کر یگا جبکہ بقیہ فنڈز اسلامی ترقیاتی بنک اور دیگر ڈونرز دینگے۔ منصوبہ کے تحت جمہوریہ کرغزستان اور تاجکستان پاکستان اور افغانستان کو 1300میگا واٹ بجلی برآمد کرینگے۔ پاکستان میں تاجکستان کے سفارتخانہ کے مطابق برآمد کی جانے والی بجلی میں سے زیادہ تر حصہ پاکستان کو برآمد کیا جائیگا جو 1000میگا واٹ ہے جبکہ افغانستان 300میگا واٹ بجلی درآمد کر ے گا۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی مشرق وسطیٰ کے گرڈ سے علیحدگی کے بعد بجلی کی اضافی پیداوار دستیاب ہے اور گرمیوں میں جنوبی ایشیائی ممالک کو بجلی کی برآمد کا بہترین موقع ہے۔ جس سے تاجکستان ، کرغزستان ،پاکستان اور افغانستان کے قریبی اقتصادی روابط کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ افغانستان میں جمہوری عمل کے استحکام میں بھی مدد ملے گی اور دونوں خطوں میں ترقی کے عمل میں معاونت حاصل ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...