پاکستان غیرملکی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے: شیر محمد لونڈ خوڑ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق سفیر شیر محمد خان لونڈ  خوڑ نے کہا ہے دہشت گردوں کیخلاف 6ماہ قبل ہی ’’ضرب عضب‘‘ شروع کردی جانی چاہئے تھی۔ پاکستان میں سیاستدانوں کی بھرمار ہے لیکن بے لوث اور مدبرانہ قیادت کا فقدان ہے۔حکومت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی واپسی پر بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا، مریم نواز میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ مولانا فضل الرحمن دوغلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ عمران خان کے بڑے جلسے ہو رہے ہیں لیکن وہ ایک اچھے لیڈر نہیں بلکہ سیاست سے نابلد ہیں، یہی وجہ ہے انکی مقبولیت کا گراف نیچے آرہا ہے۔ انہوں نے یہ بات نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی حالت سخت خراب ہے ملک  ملکی و غیر ملکی قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ ہر بچہ پیدائش کے وقت ہی ایک لاکھ روپے کا مقروض ہوجاتا ہے۔ دوسری طرف امن و امان کی صورتحال اس قدر خراب ہوگئی ہے کوئی شخص اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا اور انتہائی کوششوں کے باوجود کراچی میں  آگ وخون کی ہولی کا کھیل ختم نہیں کرایا جاسکا۔ بجلی کے نرخ روز بروز بڑھتے جارہے ہیں عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے خفیہ اداروں کی نااہلی کی وجہ سے آئے دن ہماری سکیورٹی ایجنسیوں اور فوجی تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...