اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس ضروری قانون سازی کیلئے طلب کرلئے گئے۔ سینٹ کا اجلاس آج شام جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہو گا۔ سینٹ کا اجلاس دو روز تک جاری رہیگا جس میں تحفظ پاکستان بل کی منظوری دی جائیگی۔
سینٹ کا اجلاس آج شام اور قومی اسمبلی کا کل ہو گا، تحفظ پاکستان بل کی منظوری دی جائیگی
Jun 30, 2014