سانحہ نانگاپربت، حملہ آور امریکی شہری کو اغوا کرنے آئے مزاحمت پر فائرنگ کر دی: ذرائع

گلگت (اے ایف پی) ایک سال قبل نانگا پربت بیس کیمپ پر 10 غیرملکی کوہ پیمائوں کے قتل کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آور چینی نژاد امریکی شہری چن ہونگلر کو اغوا کرنا چاہتے تھے تاکہ اس کے بدلے افغان طالبان کے ایک اہم کمانڈرکو رہا کرایا جا سکے۔ حکام اور جنگجوئوںکے ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دو برقع پوش افغان طالبان رہنمائوں نے چلاس کے ایک مکان میں مقامی عسکریت پسندوں سے ملاقات کی تھی۔ 22 جون کو جب گلگت سکائوٹس کی وردیوں میں ملبوس دہشت گردوں نے چن ہونگلر کو اغوا کرنے کیلئے حملہ کیا تو اس نے اپنے ٹینٹ سے نکل کر مارشل آرٹس کے ذریعے حملے میں مزاحمت شروع کر دی۔ اغوا میں ناکامی کے باعث دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 10غیرملکیوں کو ہلاک کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...