لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل جونیئر ہاکی چیمپیئن شپ کی فاتح نیشنل بنک آف پاکستان ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی گروپ چیف این بی پی ملک کوثر اقبال، مدثر خان، سپورٹس انچارج اقبال قاسم، سابق سیکرٹری پی ایچ ایف مسرت اﷲ، اولمپیئن طاہر زمان، جونیئر ٹیم کے کوچ محمد اخلاق سمیت ہاکی سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں 12 لاکھ روپے کے کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔