لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی آسٹریلیا میں آئی سی سی سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے۔ میلبورن اجلاس میں نجم سیٹھی کو پانچ رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا جبکہ بھارت کے سری نواسن آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے۔چیئرمین پی سی بی اپنے دورہ آسٹریلیا کی تفصیلات کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کرینگے۔