ایکرا (سپورٹس ڈیسک) گھانا کے صدر مملکت نے فٹ بال ورلڈ کپ میں ناکامی پر قومی ٹیم کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا۔ چوہان ماہاما کے مطابق گروپ میچ میں ناکامی پر تحقیقات کی جائیں گی گھانا فٹ بال ٹیم کا میچ فیس کا مسئلہ بھی چل رہا تھا حکومت نے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 3 ملین ڈالر بجھوائے تھے تاکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ کھلاڑیوں نے میچ سے ایک دن قبل پریکٹس سیشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔