لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسرلاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران شہر میں اہم مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ پر گراں فروشی کر نے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ئون کیا۔ انہوں نے کہ کہ ضلعی انتظامیہ کے 104پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے یکم رمضان المبارک سے اب تک13,677دکانوں پر چھا پے مارے اور 2,944 دکانوں پر گرانفروشی ثا بت ہوئی جس پر2,038 گرانفروشوں کو گرفتار کر وایا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گذشتہ روز دہلی گیٹ رمضان بازار کا دورہ کیا وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں لگائے گئے 311 مدنی دسترخوانوں پر افطاری کا شہریوں کو زبردست ریلیف مل رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہو ر کی جانب سے لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری ہے ۔ گذشتہ روز 11,800کلو چینی ، 23,977(دس کلو) آٹے کے تھیلے اور 32,025کلو چکن رمضان بازاروںمیں فروخت کیا گیا۔
پہلے عشرے میں گرانفروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی: ڈی سی او
Jun 30, 2015