سوئی ناردرن نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس پریشر بڑھا دیا

Jun 30, 2015

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن نے سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی قلت کی شکایات کے خاتمے کے لئے ایس ایم ایس سے گیس کا پریشر بڑھا دیا ہے۔ جبکہ صارفین کی شکایات کے فوری حل کے لئے سحر اور افطار کے اوقات میں چار چار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جی ایم سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن محمود ضیاء احمد نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو گیس کے پریشر میں کسی قسم کی کمی کی شکایات نہ ہے اور ماہ رمضان المبارک میں شہریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کے لئے ایک جامع پلان تیار کیا گیا ہے۔ جس میں ماہ رمضان المبارک میں صارفین کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سحر کے اوقات میں رات ڈیڑھ بجے سے علی الصبح ساڑھے تین بجے تک سوئی گیس کے گرڈ سٹیشنوں (ایس ایم ایس) سے گیس کے پریشر کو بڑھا دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں