اسلام آباد (آن لائن) پی آئی اے کے چیئرمین ناصر جعفر نے کہا ہے کہ پی آئی اے امسال 55 ہزارحاجیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی ، باقی حاجیوں کو جدہ یل جانا اور واپس لانے کیلئے حکومت دیگر ہوائی کمپنیوں کی خدمات لے گی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں ناصر جعفر نے کہا کہ حاجیوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے پی آئی اے نے آپریشن شروع کرنے بارے ابتدائی کام مکمل کرلیا ہے اور اس حوالے سے ایک اعلیٰ وفد کیپٹن انور عادل کی سربراہی میں ڈی جی حج مکہ سے اہم مذاکرات کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ حج آپریشن کے لیے بوئنگ 767 جہاز ڈیٹ لیز پر حاصل کرلیا جائے گا جس سے زیادہ سے زیادہ حاجی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔