کراچی(کامرس رپورٹر) بجلی اورگیس کی عدم دستیابی اورٹیکسوں کے بوجھ تلے ٹیکسٹائل سیکٹربدحالی کا شکارہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن نے ٹیکسٹائل صنعت کورضاکارانہ طورپربند کرنے کی دھمکی دے دی۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں چیئرمین ایس ایم تنویر نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعتوں کومحدود پیمانے پربجلی اورگیس کی فراہمی اور صوبائی ٹیکس اورود ہولڈنگ جیسے اقدامات کی بھرمار سے ٹیکسٹائل صنعتوں کا پہیہ چلائے رکھنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب کاروباری لاگت میں مسلسل اضافے سے مسابقت کم ہورہی ہے،، دوسری جانب توانائی بحران کی وجہ سے بروقت آرڈرزکی کتمیل نہ ہونے سے بڑے پیمانے پربرآمدی آرڈرزمنسوخ ہورہے ہیں۔