اسلام آباد /کراچی (صباح نیوز) سٹیٹ بینک عیدالفطر کے موقع پرعوام کو نئے کرنسی نوٹ 2 جولائی بروز جمعرات سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور کمرشل بینکوں سے شیڈول کے مطابق جاری کئے جائیں گے۔ سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاترنے اپنے کائونٹرز کے ذریعے 25 جون سے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کردئیے اور یہ سلسلہ عید الفطر سے پہلے آخری یومِ کار تک جاری رہے گا۔ تمام کمرشل بینکوں کو اپنے صارفین کے لیے خصوصی کوٹا بھی جاری کیا گیا ہے۔
عیدالفطر کیلئے عوام کو نئے کرنسی نوٹ پرسوں سے ملنا شروع ہونگے
Jun 30, 2015