چیف سیکرٹری کا سرگودھا، بھکر، اٹھارہ ہزاری، گوجرہ کے اتوار بازاروں کا دورہ، انتظامات پر اظہار اطمینان

Jun 30, 2015

لاہور ( سپیشل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل نے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات پر سرگودھا ، بھکر ،اٹھارہ ہزاری اور گوجرہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو تعریفی اسناد بھی دیں - چیف سیکرٹری پنجاب نے عمدہ کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عبداللہ خرم نیازی ، اسسٹنٹ کمشنر بھکر علی اختر سیف اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری سید احسن رضا اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سید تنویر مرتضیٰ کی حوصلہ افزائی کے لئے ان سے خصوصی ملاقات کی - اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید مبشر رضا ، سیکرٹری انڈسٹریز نسیم صادق اور سیکرٹری آئی اینڈ سی جاوید اکبر بھی موجود تھے - چیف سیکرٹری پنجاب نے چاروں اسسٹنٹ کمشنرزکی رمضان بازاروں کے حوالے سے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ اس کے افسران کو نیک نامی مل رہی ہے۔

مزیدخبریں