لاہور (پ ر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ اِیجنسی نے دی بینک آف پنجاب کو مثبت Outlook کے ساتھ طویل المدت اور مختصر مدت کی ادارہ جاتی درجہ بندی بالترتیب AA- اور A1+ دی ہے۔ یہ درجہ بندی اِنتہائی کم کریڈٹ رسک اور بروقت مالیاتی ادا ئیگیوں کے لیئے بینک کی مضبوط مالیاتی پوزیشن کو ظاہر کرتی ہے۔یہ درجہ بندی بینک کی رسک برداشت کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ بینک نے دسمبر 2014 کو اِختتام پذیر ہونے والے سال میں سٹیٹ بینک کی طرف سے مقرر کردہ سرمایہ کی اُوسط حد حاصل کرلی۔ جس کے ساتھ بینک کی (CAR) .2 رہی۔ اِس شاندار کامیابی کی وجہ غیر پیداواری قرضہ جات میں خاطر خواہ کمی رہی۔ پچھلے دور میں دیے گئے غیرپیداواری قرضہ جات کی وصولی موجودہ اِنتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ بینک کے منافع میں شاندار اضافہ سے بھی بینک کے بنیادی سرمائے کو مضبوطی ملی۔