ٹیکسٹائل سیکٹر پر ٹیکسوںکی شرح میں کمی، بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے: احسان الحق

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرزفورم کے چیئرمین احسان الحق نے کہاہے کہ وفاقی بجٹ 2015-16 میں ٹیکسٹائل سیکٹر پر عائد مزید ٹیکسز اور توانائی کے بحران کے باعث کاٹن انڈسٹری میں بڑی تشویش پائی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٹیکسٹائل سیکٹر پر عائد ٹیکسوں میں فورا کمی کے ساتھ ساتھ اس سیکٹر کو توانائی کی بھی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیںتاکہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں حقیقی بہتری سامنے آ سکے۔پیرکو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل اورکاٹن سیکٹر سے متعلقہ تمام تنظیموں میں ٹیکسٹائلز کی کم ہوتی ہوئی برآمدات کے باعث پائی جانے والی تشویش سے کاروباری سرگرمیوں میں دن بدن مندی کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ پاکستان کو ملنے والے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے باعث پاکستانی کاٹن ایکسپورٹس میں غیر معمولی اضافے کا رجحان سامنے آئے گا لیکن حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹیکسٹائل ایکسپورٹس میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن