دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ امریکی کو سی سوڈوز نے جیت لیا

Jun 30, 2015

کیلیفورنیا (اے پی) پیدائشی طور پر ریڑھ کی ہڈی کی خرابی میں مبتلا 10 سالہ کتے کوسی موڈو نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا۔ کتے اور مالک کا تعلق فلوریڈا سے ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اس مقابلے کے آخری راؤنڈ میں 25 کتے حصہ لے رہے تھے۔ جرمنی شیفرڈ نسل کے اس کتے اور اسکے مالک کو 15 ہزار ڈالر انعام دیا گیا۔ ریمڈو اور فریڈو نامی دو کتوں نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں