فقیروالی(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ ایم کیو ایم اور آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل میں کارفرما ہیں، حکمران پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں مخلص نہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کی بجائے میٹرو بس سروس محض اپنا کمیشن بنانے کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ خوشحال پاکستان کے بعد اس قسم کے منصوبے بہت اچھے ہوتے ہیں۔