لاہور آنیوالی لاثانی ایکسپریس کا انجن نارنگ منڈی کے قریب فیل‘ گرمی سے مسافروں کا برا حال بچہ اور خاتون بیہوش‘ ٹرین 5 گھنٹے بعد روانہ ہوئی

نارنگ منڈی (نامہ نگار) سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا۔ ٹرین پانچ گھنٹے تک بے یارومددگار کھڑی رہی۔ پیر کو اپنی ملازمتوں پر جانے والے سینکڑوں ملازمین اور مسافروں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی قیامت خیز گرمی میں ایک بچہ اور ایک مسافر خاتون ٹرین میں بیہوش ہو گئیں۔ سوا آٹھ بجے نارنگ منڈی سے روانہ ہونے والی لاثانی ایکسپریس ڈیڑھ بجے بعد دوپہر روانہ ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن