اسلام آباد (صباح نیوز) قومی وطن پارٹی کی دوبارہ خیبرپی کے حکومت میں شمولیت کے لئے معاملات اہم مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف قومی وطن پارٹی کو ڈپٹی سپیکر کا عہدہ دینے پر آمادہ ہوگئی ہے۔ سکندر شیر پائو کو بھی اہم وزارت ملے گی۔ دونوں جماعتوں میں معاملات کافی حد تک طے پاگئے ہیں۔کسی بھی اہم پیش رفت کا امکان اور قومی وطن پارٹی کی خیبرپی کے حکومت میں باضابطہ شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں جب اس بارے میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔ قومی وطن پارٹی جلد حکومت کا حصہ بن جائے گی۔ ان کا کہنا تھا صوبے کے وسیع تر مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
قومی وطن پارٹی جلد حکومت کا حصہ ہو گی، وسیع تر مفاد میں سب کو ساتھ لیکر چلیں گے: پرویز خٹک‘پی ٹی آئی ڈپٹی سپیکر کا عہدہ دینے پر آمادہ
Jun 30, 2015