اداکارہ نشاء چوہدری فیملی کے ساتھ عیدمنانے دبئی چلی گئیں

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نشاء چوہدری اپنی فیملی کے ساتھ عید منانے کے لئے دبئی روانہ ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق نشاء چوہدری گذشتہ ماہ اپنے پراجیکٹس مکمل کروانے کے لئے پاکستان آئیں تھیں جہاں شوٹنگز مکمل کرنے کے بعد گذشتہ روز وہ دبئی روانہ ہوگئیں ہیں۔ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نشاء چوہدری کا کہنا تھا کہ پیسہ آنی جانی چیز ہے لیکن حقیقی خوشی صرف اور صرف اپنوں کے ساتھ قت گزار کر ہی حاسل ہوتی ہے اسی لئے عید اپنی فیملی کے ساتھ منانے کے لئے دبئی جا رہی ہوںاور عید کے بعد پاکستان واپس آکر دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں میں حصہ لونگی۔

ای پیپر دی نیشن