پاکستان نے ملک میں بھارتی مداخلت کا معاملہ بین الاقوامی فورم اور اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

Jun 30, 2015 | 10:54

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی مداخلت کا معاملہ سفارتی طور پر جارحانہ انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو بھی مشاورت کے لئے فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے، وزیراعظم نواز شریف اور وزارت خارجہ کے حکام سے مشاورت کے بعد حکمت عملی طے کی جائے گی۔۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے اکثر بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نام لیا جاتا ہے ، بی بی سی کی حالیہ رپورٹ میں بھی پاکستان کی ایک سیاسی تنظیم کے کارکنوں کو را کی جانب سے مسلح تربیت دینے کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے بعد اس معاملے کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

مزیدخبریں