منصورہ لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے مسئلے پر کراچی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس بلائیں اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے سیاست سے بالاتر ہوکر فیصلے کئے جائیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خصوصی کمیشن بنا کر سندھ کے سرکاری اداروں میں سیاسی بنیادوں پر کی گئی بھرتیاں ختم کی جائیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کو تین سو بلین روپے کا خصوصی پیکیج دیکر پچاس سالہ ترقیاتی منصوبہ بنایا جائامیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی جرائم کا گڑھ بن چکا ہے۔ بھتہ خوروں ،ٹارگٹ کلرز اور لینڈ مافیا کے سرپرستوں نے سیاسی جماعتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں ڈاکو راج ہے پولیس صرف حکومتی وسیاسی شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور ہے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔