محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں بونداباندی کاامکان ظاہرکردیا

پنجاب کےکئی شہروں میں آندھی اور طوفان کےبعد بارش نےموسم خوش گوار کردیا ہے،،جب کہ خیبرپی کے میں بھی رم جھم سےموسم نےکروٹ لےلی ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چند روز کےدوران ملک بھرمیں مزید بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات نےکراچی سمیت دیگرعلاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی کی نوید سنادی ہے،اورآئندہ تین روز کےدوران شہرقائد میں بونداباندی کاامکان ہے،گلگت بلتستان میں بھی مطلع ابرآلود ہے،اورٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں کہیں کہیںجبکہ سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروںپشاور سمیت خیپر پی کے کے کچھ شہروں فاٹا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

ای پیپر دی نیشن