لاہور (خصوصی نامہ نگار) اُم الم¶منین حضرت سیدہ خدیجة الکبری کی ترویج دین اور اشاعت اسلام کے حوالے سے لازوال اور بے مثال قربانیاں تاریخ اسلام کا زرّیں باب ہےں۔ آپ ؓ اپنے نسب ، شرف اور ثروت کے سبب عرب میں ممتاز مقام رکھتی تھیں، لیکن نبی اکرم ﷺ کے عقد میں آنے کے بعد آپ نے اپنا سب کچھ آپ ﷺ کے قدموں پر قربان کر کے مہر ووفا ، ایثار و سخا اور قربانیوں کی وہ مثال قائم کی، جس کی نظیر تاریخ انسانیت پیش کرنے سے قاصر ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے آپ ؓ کی خدمات اور قربانیوں کے سبب آپؓ کے وصال کے سال کو "عام الحزن" سے تعبیر کیا اور ساری زندگی ان کے احسانات کو یاد رکھا۔ان خیالات کا اظہار محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام "اُمہاتُ الم¶منین و سیدہ خاتون جنت کانفرنس "سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور جسٹس (ر) سید افضل حیدرنے کیا ۔کانفرنس سے ڈاکٹر محمد اجمل نیازی ، مفتی محمد رمضان سیالوی ، مفتی انتخاب احمدنوری، مفتی محمد اسحاق ساقی الازہری ، مولانا قاری محمد عارف سیالوی ، مولانا فقیر حبیب الرحمن اختر اور دیگر ممتاز شخصیات نے بھی خطاب کیا۔
”حضرت خدیجہ الکبریؓ کی اسلام کے لیے قربانیاں زریں باب ہیں“
Jun 30, 2015