لاہور(آن لائن) پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر خجستہ ریحان نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف،کورکمانڈرلاہور اور ایپکس کمیٹی سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر مجاہد کامران کو فی الفورمعطل کیاجائے تاکہ وہ شہادتیں عدالت کے سامنے پیش کرسکیں۔