ٹی او آر کا معاملہ مذاکرات سے ہی حل ہو سکتا ہے، ایاز صادق: قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لئے

Jun 30, 2016

لاہور + اسلام آباد (خصوصی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائم مقام صدر کے فرائض سنبھال لئے۔ صدر ممنون حسین اور چیئرمین سینٹ رضا ربانی عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں۔ علاوہ ازیں سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ٹی او آر معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا راستہ کبھی بند نہیں ہوسکتا ‘اب بھی حکومت اور اپوزےشن ےہ مسئلہ حل کر سکتےں ہےں ’وزےر اعظم نوازشرےف کےخلاف تحرےک انصاف اور پےپلزپارٹی کے رےفرنسز کا فےصلہ الےکشن کمےشن نے ہی کرنا ہے‘ وزےر اعظم نوازشر ےف کےخلاف کسی قسم کی کوئی رکن قومی اسمبلی لابنگ نہےں کر رہا نواز شرےف وزےر اعظم ہےں اور وہ ہی وزےر اعظم رہےں گے‘ احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے ملک کو معاشی تباہی کے سوا کچھ نہےں ملا ملک مےں احتجاج اور دھرنوں کی سےاست ختم ہونی چاہےے ‘سڑکوں پر آنے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی سڑکوں پر فیصلے ہو سکتے ہیں ‘مسائل سڑکوں پر نہیں بلکہ میز پر بیٹھ کر حل ہوتے ہیں تاہم شیخ رشید اچھی فال والا طوطا رکھ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے مزید کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں کی سےاست کرنےوالوں کا کوئی مستقبل نہےں، پانامہ لےکس کے ٹی او آر کے معاملے پر حکومت اور اپوزےشن مذاکرات کے ذرےعے ہی مسئلہ حل کر سکتےں ہےں حکومت نے کبھی مذاکرات کا دروازہ بند نہےں کےا اور ٹی او آرز کے معاملے پر اب بھی حکومت اور اپوزےشن کے در مےان بات چےت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزےشن کے الےکشن کمےشن مےں دائر رےفرنسز پر مےں کچھ نہےں کہہ سکتا اب ان کا فےصلہ الےکشن کمشن نے کرنا ہے جب انکا فےصلہ آجائےگا پوری قوم خود ہی دےکھ لےں گی۔

مزیدخبریں