کتاب کی فروخت، لیکچرز ملالہ یوسف زئی لاکھوں پاﺅنڈز کی مالک بن گئیں: برطانوی ویب سائٹ

Jun 30, 2016

لندن (صباح نیوز) لڑکیوں کی تعلیم کیلئے سرگرم نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی لاکھوں پاﺅنڈز کی مالک بن گئیں۔ ملالہ نے اپنی کتاب کی فروخت اور مختلف لیکچرز کے ذریعے 20 لاکھ پاﺅنڈ سے زائد رقم کمائی۔ برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی سوانح عمری کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم کی جانیوالی کمپنی سالار زئی لمیٹڈ کا ٹیکس ادائیگی سے قبل منافع 11 لاکھ پاﺅنڈ بتایا گیا ہے ۔ملالہ یوسف زئی اور ان کے والدین اس کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں شامل ہیں اور گزشتہ برس اگست تک کمپنی کے بنک اکاﺅنٹ میں 22 لاکھ پاﺅنڈ موجود تھے۔

ملالہ

مزیدخبریں