دکانداروں نے ”عیدی“ بنانا شروع کر دی، سبزیاں، پھل 25 روپے کلو تک مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں عید کی آمد کے پیش نظر دکانداروں نے مزید کمائی شروع کر دی اور بیشتر سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے 25 روپے کلو تک زائد میں فروخت کئے۔ تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے آلوکچا چھلکا 32 کی بجائے 40، پیاز 23 کی بجائے40، ٹماٹر 39 کی بجائے57، لہسن دیسی141 کی بجائے 155، لہسن چائنہ 162کی بجائے 175، ادرک چائنہ79کی بجائے95، بینگن33 کی بجائے37، پالک 40 کی بجائے49، کھیرا دیسی 33 کی بجائے42، کریلے 30کی بجائے44، لیموں دیسی اول 110 کی بجائے 135، پھلیاں رواں 69 کی بجائے 80، بند گوبھی 40کی بجائے52، پھول گوبھی 58 کی بجائے65، سبز مرچ 42 کی بجائے 55، شملہ مرچ 53 کی بجائے 65، اروی62 کی بجائے 69، گھیا کدو 32 کی بجائے37، گھیا توری 33 کی بجائے 39، مٹر102 کی بجائے 120، مولی 11 کی بجائے 17، بھنڈی 40 کی بجائے 50، ٹینڈے دیسی 58 کی بجائے 65، خوبانی موٹی141کی بجائے 165، خوبانی سفید 141کی بجائے 160،آم چونسہ 111 کی بجائے 125، سیب سفید 79 کی بجائے 90، سیب کالا کولو پہاڑی 141 کی بجائے 165، کھجور عراقی 116 کی بجائے 140، فالسہ131 کی بجائے 160، آڑو 156 کی بجائے 166، آلوبخارہ 181 کی بجائے 205، آم دوسہری 102 کی بجائے 120،آم دیسی 42روپے کی بجائے 60،آم سندھری 111 کی بجائے 118 روپے کلو، کیلا اول درجن 96 کی بجائے 116، کیلا دوم درجن 66 روپے کی بجائے 85، خربوزہ 51کی بجائے 55 روپے کلو، لیچی 221روپے کی بجائے 240،کھجور اصیل 131کی بجائے 155اور کھجور ایرانی اول 157 کی بجائے180 انگور بدانہ 156 کی بجائے 175 روپے کلو فروخت کئے۔
پھل مہنگے

ای پیپر دی نیشن