لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے صوبائی سیکرٹریوں کے ماہانہ یوٹیلٹی الاﺅنس میں اضافہ کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے بجھوا دی ہے۔ صوبے کے تمام سیکرٹریز کو تنخواہوں کے علاوہ بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بل کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ اس سے قبل پنجاب کے سیکرٹریوں کو یہ الاونس ماہانہ 30 ہزار روپے ادا کیا جاتا ہے۔ یہ تمام مراعات سیکرٹریز کو گاڑی، گھر ، باورچی اور دیگر ملازمین کے علاوہ ہوں گی۔ پنجاب حکومت یہ سہولت صرف سیکرٹری سطح کے افسران، ممبر بورڈ آف ریونیو اور ممبر پی اینڈ ڈی کو دیتی ہے جبکہ سول سیکرٹریٹ کے دیگر کسی بھی افسر یا ماتحت ملازمین کو اس قسم کا کوئی الاو¿نس نہیں دیا جاتا۔
سمری
صوبائی سیکرٹریوں کے ماہانہ یوٹیلٹی الاﺅنس میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی
Jun 30, 2016