لاہور( خبر نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فیصل میر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کے بعد اب کشمیر کے انتخابات کو دھاندلی ‘دھونس اور فراڈ سے جیتنے کا پلان مرتب کر لیا ہے اور اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی متحرک ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ الیکشن کمیشن کا امتحان ہے کہ وہ ہمارے وقت سے پہلے کئے گئے انکشافات کو سامنے رکھ کر صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ۔
مسلم لیگ ن نے قومی اور بلدیاتی الیکشن کے بعد کشمیر میں بھی دھاندلی کا پلان مرتب کر لیا: فیصل میر
Jun 30, 2016