رمضان بازاروں میں اشیاء خورد و نوش پورا سال اسی قیمت پر دستیاب ہونگی: افضل کھوکھر

Jun 30, 2016

رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم چیئرمین ماڈل بازار پنجاب ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے پنجاب بھر کے ماڈل بازاروںمیں کامیاب رمضان بازارسجانے پر ماڈل بازاروں کی انتظامیہ میں34لاکھ روپے کے عیدی بونس چیک تقسیم کئے ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا رمضان بازاروں میں سستے داموں ملنے والی معیاری اشیاء خوردونوش ماڈل بازاروں میں اسی قیمت پر پورا سال دستیاب ہوں گی ۔

مزیدخبریں